۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
لبنان

حوزہ/ حزب اللہ لبنان نے بیانیہ صادر کر کے فرانس میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے اسے سوچا سمجھا منصوبہ قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے فرانس میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سلسلے میں حکومت فرانس کے کردار کی مخالفت کی ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیانیے میں فرانس میں ایک بار پھر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین، اسلاموفوبیا اور مسلمانوں سے نفرت کے بڑھتے ہوئے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: فرانسیسی اخبار  میں چھپنے والے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین آمیز خاکوں سے ایک ارب سے زائد مسلمانوں اور یورپ اور فرانس میں بسنے والی مسلم اقلیتوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیانیے میں وضاحت کی کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین اور آسمانی ادیان اور ان کی تعلیمات کی بے حرمتی کو آزادی بیان کہنا شرمناک ہے۔ فرانس کے حکام کو عقل و خرد سے کام لیتے ہوئے آسمانی ادیان اور دینی اقدار کا احترام کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .